خبرنامہ پاکستان

حق کی آواز دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی: چوہدری سرور

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حق اورسچ کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی‘ ملکی تقدیر بدلنے کیلئے انصاف اور احتساب لازم ہو چکا ہے‘ ہم اصولوں اور نظرے پرقائم ہیں اور تبدیلی کی جنگ جیت کر ہی دم لیں گے‘ ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمدجاری رکھنا ضروری ہے‘ عوام بھارتی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں قوم کو جو شعور دیا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور آج اسی وجہ سے قوم ملک میں احتساب کے معاملے پر متحد ہو چکی ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ سچ اور حق کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ۔ انہوں نے نئے آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ وہ بھی ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے آپر یشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد جاری رکھیں گے کیونکہ اس سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔