خبرنامہ پاکستان

حلفاً کہتا ہوں جنرل طارق اور ناصر الملک سے کبھی نہیں ملا: عمران

لاہور: (ملت+اے پی پی) جاوید ہاشمی کے جوڈیشل مارشل لاء کے دعوے کے جواب میں کپتان بھی بول پڑے۔ دنیا نیوز کے پروگرام “آن دا فرنٹ” میں کپتان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق اور سابق چیف جسٹس سے ملاقات یا بات کی تردید کی۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سب سے بڑا ثبوت پاناما لیکس میں نام آنا ہے، وہ اس کیس میں بری تو ہو سکتے ہیں لیکن باعزت بری نہیں ہو سکتے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اسمبلی کی تقریر جھوٹی ثابت ہونے کا ڈر ہے، اسی لئے استثنیٰ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔