خبرنامہ پاکستان

حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں‘ غلام احمد بلور

حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں‘

حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں‘ اس معاملے پر نظرثانی کی جائے، حاجی غلام احمد بلور

اسلام آباد(ملت آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر ہمارے تحفظات ہیں‘ اس معاملے پر نظرثانی کی جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ سٹیل ملز کے ملازمین کے حوالے سے احتجاج کی وہ بھی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے پختونوں کے شناختی کارڈ نہیں بن رہے وہ سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہمارے تحفظات ہیں اس معاملے پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور شہر این اے ون 100 سال سے تھا۔ اس کی اپنی حیثیت ہے‘ خیبر گیٹ وے آف انڈیا کہلاتا ہے۔ اس حلقہ کو این اے ون ہی رکھا جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ بات چیت میں آپ کی سفارشات
9 نومبر کی چھٹی بحال‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لایا جائیم، مسلم لیگ (ن) کے رکن جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کا مطالبہ
اسلام آباد,مسلم لیگ (ن) کے رکن جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لایا جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے 9 نومبر کی چھٹی ختم کردی گئی اور اقبال ڈے کی تقاریب منعقد نہیں ہو رہیں۔ علامہ اقبال مصور پاکستان ہیں۔ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں ہمارے قائد نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں گے۔ وعدہ پورا کرنے پر اسلام میں بہت زور دیا گیا ہے‘ انہیں واپس لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔