خبرنامہ پاکستان

حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی

حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر کو عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں عدالت کے لارجر بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف کو صادق کو اور امین قرار دیا جب کہ جہانگیر ترین کو انسائیڈ ٹریڈنگ پر تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔
عمران خان اہل اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار، سپریم کورٹ کا فیصلہ
کیس کے درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔ حنیف عباسی نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ عمران خان نے عدالت کے روبرو جھوٹ بولا لہٰذا وہ آرٹیکل 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتے۔ واضح رہےکہ درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین پر آف شور کمپنی چھپانے اور جائیداد کی شفاف منی ٹریل نہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس پر 405 روز کے دوران 50 سماعتیں اور 101 گھنٹے عدالتی کارروائی ہوئی جب کہ عدالت نے تقریباً 7 ہزار دستاویزات کا جائزہ لیا۔ عمران خان پر نیازی سروسز لمیٹڈ نام کی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا جب کہ درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔