خبرنامہ پاکستان

حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ

حویلیاں:(ملت+اے پی پی) کے قریب پہاڑی علاقے میں چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 116 جس میں 47 مسافر سوار تھے اب سے کچھ دیر پہلے ہی ریڈار سے لاپتہ ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا ہے، پہاڑی علاقے میں طیارہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب کہ یہاں کوئی سڑک نہیں ہے۔