خبرنامہ پاکستان

حکومت امجد صابری کےقاتلوں کوگرفتارکرے: ملالہ

لندن (آئی این پی ) عالمی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ معروف قوال امجد صابری کا قتل پاکستان کے تشخص پر حملہ ہے،حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دے۔ لندن سے جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ امجد صابری نے اسلام کا روحانی پہلواجاگرکیا، ان کے جیسے لوگ صدیوں میں پیداہوتے ہیں، حکومت قاتلوں کو گرفتارکرکے سزادے۔ ملالہ یوسفزئی نے امجد صابری کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔