خبرنامہ پاکستان

حکومت اوراپوزیشن نےالیکشن کمیشن ممبران کیلئےنام فائنل کرلئے

اسلام آباد: (اے پی پی) الیکشن کمیشن کے چار ممبرز کا تقرر آخری مرحلے میں داخل ۔ حکومت اور اپوزیشن کا چوبیس نام جمعہ تک اسپیکر کو بھیجنے کا اعلان ۔ چار ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری 25 جولائی کو پارلیمانی کمیٹی دے گی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن میں صاف ستھرے اور سیاسی وابستگی کے بغیر لوگ لانا چاہتے ہیں ۔ چار ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے ہو گا ۔ کمیٹی چیئرمین پرویز رشید نے دنیا نیوز کو بتایا کہ امید ہے کہ اجلاس میں چار ناموں کی منظوری دیدی جائےگی ۔ ایسا نہ ہوا تو نام سپریم کورٹ کو بھیج دیئے جائیں گے۔