خبرنامہ پاکستان

حکومت اور اس کے درباری بوکھلاہٹ میں مبتلا ہیں ابھی تلاشی جاری ہے: راجہ ریاض

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق اپوزیشن لیڈر پنجان اسمبلی راجہ ریاض احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے درباری بوکھلاہٹ میں مبتلا ہیں ذرا ساصبر کرلیں ابھی تلاشی جاری ہے اور اس تلاشی کے دوران جو کچھ نکلے گا وہ قوم کے سامنے آجائے گا قوم کی نظریں سپریم کورٹ میں جاری سماعت پرلگی ہوئی ہیں نواز شریف کا انجام سپریم کورٹ میں ہونے والے فیصلے سے ہوگا لہٰذا تنخواہ دار درباری ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں حکومت کے چند پیشہ وار درباری پا نامہ لیکس کے حوالے سے قوم کو غلط انفارمیشن دینے کی بجائے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا انتظار کریں جگہ جگہ بیٹھ کر سرکس نہ لگائیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قوم اتنی بے وقوف نہیں کہ ان درباریوں کی الٹی سیدھی باتوں کوخاطر میں لائے ابھی تو ابتداء ہے انھوں نے کہا پارٹی چیئرمین عمران خان کے بارے میں میڈیا پر آکر درباری جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں اگر ان درباریوں نے اپنی زبان کو لگام نہ دی تو کھلاڑی بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں اور ان درباریوں کے راز بھی قوم کے سامنے لانے میں ذرا سی بھی دیر نہیں لگائیں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وضع کرچکی ہے سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے تسلیم کیا جائے گا۔