خبرنامہ پاکستان

حکومت اور تحریک انصاف میں اربوں کے ہتک عزت کے دعوؤں کی سیاست شروع

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)حکومت اور تحریک انصاف میں اربوں کے ہتک عزت کے دعوؤں کی سیاست شروع ، وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان کے ہتک عزت کے دعوؤں کے بعد جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے ،وزیراعلیٰ پنجاب سے دو ماہ قبل بجھوائے گئے 10ارب روپے کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب مانگ لیا ۔ بدھ کو جہانگیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہرجانے کے نوٹس کا چوبیس گھنٹے میں جواب دیں ، جواب نہ آیا تو عدالت میں ملاقات ہوگی ، مقدمہ جیت کر ہرجانہ کی رقم شوکت خانم کو عطیہ کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج26ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے ، شہباز شریف نے خود کہا کہ وہ جاوید صادق کو جانتے ہیں ، کرپشن پاکستان کے لئے عذاب بن گئی ہے ، کرپشن سے پورے پاکستان کی زندگی متاثر ہے ۔