خبرنامہ پاکستان

حکومت اپوزیشن میں دراڑیں ڈال رہی ہے: قریشی

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے اندر بھی دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرے گی‘ اب وقت آچکا ہے کہ اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھے۔اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں وہی بات ہوئی جس کا اندیشہ ہے، اجلاس میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ٹی او آر کمیٹی مستقبل میں اکٹھے بیٹھتے دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے احتساب کے آغاز پر کوئی دو رائے نہیں اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا واضح موقف آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کے بیانات سے حکومت کا ذہن پڑھ لینا چاہیے‘ حکومت اپوزیشن کے اندر بھی دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرے گی۔