خبرنامہ پاکستان

حکومت اگر رکاوٹ بنی تومنہ توڑ دینگے، طاہرالقادری

حکومت اگر رکاوٹ بنی تومنہ توڑ دینگے، طاہرالقادری
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہےکہ اگر حکومت رپورٹ کے راستے میں رکاوٹ بنی تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹر کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم ڈاکٹر طاہرالقادری نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ ’میں حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا مگر حالات اور مشاہدات کے نتیجے میں سامنے آرہا ہے کہ جلد ہی دونوں بھائی جیل میں نظر آئیں گے‘۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت میں اخلاقی قدریں نہیں ہوتیں، اپنے اقتدار اور کاروبار کے لیے حکمران اندھے ہوجاتے ہیں، ان کے لیے بے گناہ افراد کی لاشیں اور خون بہانا ایسے ہوجاتا ہے جیسے وہ پانی بہا رہے ہوں۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے رپورٹ کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو احتجاج کا آپشن موجود ہے 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا، اس موقع پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کی تھی لیکن اس انکوائری رپورٹ کو عام نہیں کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹر کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم ڈاکٹر طاہرالقادری نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ ’میں حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا مگر حالات اور مشاہدات کے نتیجے میں سامنے آرہا ہے کہ جلد ہی دونوں بھائی جیل میں نظر آئیں گے‘۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت میں اخلاقی قدریں نہیں ہوتیں، اپنے اقتدار اور کاروبار کے لیے حکمران اندھے ہوجاتے ہیں، ان کے لیے بے گناہ افراد کی لاشیں اور خون بہانا ایسے ہوجاتا ہے جیسے وہ پانی بہا رہے ہوں۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے رپورٹ کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو احتجاج کا آپشن موجود ہے