خبرنامہ پاکستان

حکومت خوداپنےپائوں پرکلہاڑی مارنےکی ماہرہے :اعتزاز

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے ابھی حکومت پاؤں بھی پکڑے گی ، حکومت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی ماہر ہے ۔ اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے ہی ہونا چاہیئے ، پرویز رشید نے ابھی گھٹنوں کو ہاتھ لگائے ہیں جلد ہی حکومت پیروں میں پڑ جائے گی ۔