خبرنامہ پاکستان

حکومت سینیٹ سے حلقہ بندیوں کی ترمیم منظور کرانے میں پھر ناکام

حکومت سینیٹ سے حلقہ بندیوں کی ترمیم منظور کرانے میں پھر ناکام
اسلام آباد:(ملت آن لائن) حکومت سینیٹ سے حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم منظور کرانے میں تیسری بار بھی ناکام ہو گئی۔ ایوان میں ارکان کی حاضری دو تہائی سے کہیں کم رہی۔ چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی ف کے حافظ حمد اللہ میں جھڑپ چھڑ گئی۔ سینیٹ اجلاس میں صرف 40 ارکان تھے۔ ان میں سے 18 حکومتی، 12 اپوزیشن کے تھے۔ صورتحال ناموزوں دیکھ کر حکومت نے آئینی ترمیم کا بل پیش ہی نہیں کیاچیئرمین نے حافظ حمد اللہ کو بل پر بولنے کی اجازت نہ دی تو وہ کھڑے ہو کر احتجاج کرنے لگے۔ جے یو آئی ف کے سینیٹر نے کہا کہ ایک پارٹی نے ایوان کو یرغمال بنا رکھا ہے، سب کو بتایا جائے کہ کیا سودے بازی ہو رہی ہے۔ حافظ حمد اللہ نے ایجنڈے کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی اور ایوان سے چلے گئے۔