خبرنامہ پاکستان

‘حکومت مخالف تحریک کے مقاصد دیکھیں تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے’

'حکومت مخالف تحریک کے

‘حکومت مخالف تحریک کے مقاصد دیکھیں تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے’

اسلام آباد:(ملت آن لائن)’حکومت مخالف تحریک کے مقاصد دیکھیں تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے’، سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کے مقاصد پر ذہن دوڑائیں تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 سے 5 ماہ رہ گئے اس کے باوجود حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا مقصد کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، حکومت مخالف تحریک چلانے والے انتظار کرلیں فیصلہ عوام کریں گے۔ بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق تھا، 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جس کی ضمانت خود ضبط ہونے جارہی تھی، یہ جمہوریت اور پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلا رہے ہیں جس میں بلوچ لیڈر شپ کو مدعو کریں گے اور حالیہ صورتحال کے اسباب پر غور کریں گے۔