خبرنامہ پاکستان

حکومت معیشت کا پہیہ تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وال سٹریٹ جرنل

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )معروف عالمی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے توانائی کے شعبے میں حکومتی اقدامات پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پاکر معیشت کا پہیہ تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے،چینی تعاون سے 21ارب ڈالر کے توانائی منصوبے لگائے جارہے ہیں،توانائی مسئلے پر قابو پاکر حکومت آئندہ انتخابات میں کامیابی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔معروف عالمی جریدے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10توانائی منصوبوں میں 10ہزار چینی کارکن کام کر رہے ہیں،ان منصوبوں کی تکمیل سے آئندہ 2سال میں بجلی کی پیداوار 60فیصد بڑھ جائے گی،گذشتہ 2دہائیوں میں بجلی کی پیداوار میں یہ بڑا اضافہ ہوگا،وزیراعظم کا اس ماہ جوہری بجلی گھر کا افتتاح متوقع ہے،آئندہ ماہ پائپ لائن کے ذریعے ملک میں مختلف حصوں میں درآمدی گیس پہنچائی جائے گی،2013میں موجودہ حکومت کو شدید توانائی بحران کا سامنا تھا،2013میں توانائی کی قلت سے شرح نمو پر 2درجے منفی اثر پڑا،وزیراعظم نے انتخابی مہم میں توانائی بحران کے خاتمے کا عوام سے وعدہ کیا تھا،وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں شرح نمومیں 5فیصد اضافہ ہوا ہے،حکومت نے آئندہ دو سال میں جی ڈی پی میں 7فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے،حکومتی اقدامات سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور بیروزگاری میں کمی آئیگی،نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے،اقتصادی خوشحالی کیلئے توانائی منصوبہ بندی کی بنیادی حیثیت ہے،وزیراعظم اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔محمد نوازشریف پہلے وزیراعظم ہونگے جو مسلسل دوسری بار منتخب ہوں گے۔(خ م)