خبرنامہ پاکستان

حکومت ملکی ترقی و عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی و عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر ایک کو ایجنڈے پر چلنا ہوتا ہے اور موجودہ حکومت ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ہم اپنے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرے گی ۔