خبرنامہ پاکستان

حکومت میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل جلد شروع ہوگا: میر ظفر اللہ جمالی

حکومت میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل جلد شروع ہوگا: میر ظفر اللہ جمالی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ظفر اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ ملک میں جو بھی ہونے والا ہے عوام کے لئے اچھا ہی ہوگا, بس حکمران جھوٹ بولنا اور کرسی کی فکر چھوڑ دیں تو ملک قائم و دائم رہے گا ۔ محب وطن اور اسلام سے محبت کرنیوالے اراکین اسمبلی کی وجہ سے حکومت دباؤ کا شکار ہوئی اور ختم نبوت کے حلف نامے کو اصل حالت میں بحال کرنے پر مجبور ہوئی تاہم اب بھی انہوں نے غلطی کے مرتکب ذمہ داروں کو بچالیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جمہوریت کا نام لے کر صرف جمہوریت کو بد نام کیا گیا اور کوئی ایک کام بھی جمہوری اصولوں کے مطابق نہیں کیا گیا جبکہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں لیکن یہاں تو عدلیہ اور شرفا کیخلاف دھڑے بندی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا قربانیاں دینے کا مطلب ہے اداروں کوعزت دیں لیکن اس نام نہاد جمہوریت میں وزرا ء چور ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا 2013 میں شہبازشریف نے ایک بار ساتھ دینے کا کہا تھا میں نے جواباً کہا بسم اللہ آپ کے ساتھ غیر مشروط چلتا ہوں لیکن شہبازشریف سے دو ٹوک کہا تھا عزت دیں گے تو عزت ملے گی۔