خبرنامہ پاکستان

حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرائے، آفتاب شیرپاؤ

حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرائے، آفتاب شیرپاؤ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لہر مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ابھی تک دہشت گردی مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی، حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے مکمل طور پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے مقاصد حاصل ہوسکیں اور ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی طرف سے جانا ہے اس وجہ سے اس ڈالر کی قدر میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اس سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا ۔ آفتاب احمد خان نے کہاکہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک کے قرضہ جات بھی بڑھ جائیں گے۔ حکومت کو اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔