خبرنامہ پاکستان

حکومت نےاپنا رویہ نہ بدلا تو پوراملک گو نوازگوسے گونج اٹھے گا:نفیسہ شاہ

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹیکیراہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو پورا ملک اور پارلیمنٹ گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں وزرائے اعظم کے کتنے ٹرائل ہوئے لیکن وہ عوام کے سامنے اور پارلیمنٹ میں آنے سے کبھی نہیں گھبرائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اتنا بڑا سکینڈل ہو وزیر اعظم اور ان کے خاندان پر اتنا بڑا الزام ہو ایسے میں وزیر اعظم ٹی وی پر آ کر کچھ کہہ دیں لیکن پارلیمنٹ میں نہ آئے ان پر لازم ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر سوالوں کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہیں آتے احتجاج جاری رہے گا ۔ کیونکہ پہلے دن سے ہی وزیر اعظم غیر حاضر ہیں پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم روزانہ پارلیمنٹ میں آتے تھے اور سوالات کا جوابات دیتے تھے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو نہ صرف پی ٹی آئی کے جلسوں میں بلکہ پورا ملک اور پارلیمنٹ گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھے گا انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ پیسہ قانونی طریقہ سے گیا یا غیر قانونی طریقہ سے گیا جیسے کل بلوچستان میں بریف کیس دیکھے گئے اور اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ پیسہ باہر جہازوں کے ذریعے گیا یا بریف کیسوں کے ذریعے گیا ۔ وزیر اعظم اور جن لوگوں پر اتنے بڑے الزامات لگے ہیں ان کو تفصیلات بتانے میں اتنی دیر نہیں کرنی چاہئے انہیں قوم کو بتانا چاہئے کہ یہ پیسہ کس طرح ملک سے باہر گیا اور آف شور کمپنیاں بنائیں گئیں ۔ #/s#(جاوید)
*******