خبرنامہ پاکستان

حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے اور ڈار نے معیشت پر جھوٹ بولے: عمران خان

حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے اور ڈار نے معیشت پر جھوٹ بولے: عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں اور اسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق جھوٹ بولے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں، موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئیں، ہماری بجلی اورگیس مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام پربوجھ بڑھ رہا ہے، حکومت نے ہرچیز پر سرچارج لگایا ہواہےجب کہ اسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق جھوٹ بولے عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، برصغیر میں دوسرے ممالک اوپر اور ہم نیچے جارہے ہیں۔