خبرنامہ پاکستان

حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عمران خان

کےپی پولیس کاسند

حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ عمران خان نے وزیر اعظم کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تیل مہنگا کرکے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی، جبکہ شرم کا مقام ہے کہ حکومت طاقتور طبقے سے ٹیکس نہیں لے رہی اور شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔ پہلا جلسہ 9 مارچ کو شیخو پورہ ننکانہ میں اور آخری جلسہ 30 مارچ کو قصور میں ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے62 پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے28 پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 88 روپے7 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔