خبرنامہ پاکستان

حکومت نے فوجی عدالتوں کیلئے دو سال کا وقت طے کیا تھا: قریشی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے21ویں ترمیم کے تحت حاصل گنجائش کے باوجود دو سالوں میں وہ اقدامات نہیں کیے جو اسے کرنے چاہئیں تھے ،حکومت نے فوجی عدالتوں کیلئے دو سال کا وقت طے کیا تھا،حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید توسیع مانگ رہی ہے،آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے سب کمیٹی کا اجلاس 22فروری جبکہ فوجی عدالتوں کی مدت کے معاملے پر اگلا اجلاس 27فروری کو ہوگا۔جمعرات کو فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت نے دو سالوں میں جواقدامات کرنے تھے وہ نہیں کیے گئے،21ویں ترمیم کے تحت جو اقدامات لینے تھے وہ نہیں لیے گئے،بہت سے اقدامات جن کی قانون میں گنجائش تھی،وہ نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید توسیع مانگ رہی ہے،حکومت نے فوجی عدالتوں کیلئے دو سال کا وقت طے کیا تھا،آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے سب کمیٹی کا اجلاس 22فروری کو ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ زاہد حامد نے 19قوانین میں ترامیم تجویز کیں،فوجی عدالتوں کے معاملے پر اگلا اجلاس 27فروری کو ہوگا، پانچویں اجلاس میں ناصر جنجوعہ نے بریفنگ دی،ناصر جنجوعہ نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان سے آگاہ کیا،ناصر جنجوعہ نے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترامیم کی نشاندہی کی۔۔۔۔(خ م)