خبرنامہ پاکستان

‘حکومت نے قانونِ ختمِ نبوت کو کیوں چھیڑا؟… قمرزمان

‘حکومت نے قانونِ ختمِ نبوت کو کیوں چھیڑا؟… قمرزمان
گوجرانوالہ: (ملت آن لائن) سینئر پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے اپنے خطاب میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ لندن کے ہسپتال میں پڑا ہے، پتا نہیں کیوں پڑا ہے؟ جو وزیراعظم خود کو نہ مانے، میں اس کو کونسے ٹیکے لگاؤں کہ وہ اپنے آپ کو وزیر اعظم کہنے لگے؟ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں ق لیگ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے شامل ہو رہے ہیں، جو جماعت نظریئے سے مخلص نہیں، نیا پاکستان کیسے بنائے گی؟ نیا پاکستان بلاول بھٹو بنائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں گئے، ان کیساتھ وہ ہونا ہے کہ نہ گھر دے، نہ اونہاں دے۔ قمر زمان کائرہ نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ حکومت میں تم ہو، مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کیوں نہیں کرتے؟ میاں صاحب اپنی ذمہ داریاں خود ادا کریں، دوسرے اداروں کو طعنے نہ دیں، میاں صاحب! آپ پر مقدمات کسی ڈکٹیٹر نے نہیں بنائے، آپ کے اپنے ہی دورِ حکومت میں بنے، میاں صاحب! آپ کو شہباز شریف کے ججز کو فون کرنے سے سزائیں نہیں ہوئیں، آپ کی چوریاں اور ڈکیتیاں پکڑی گئی ہیں، آپ کو اقامہ پر نہیں جھوٹ بولنے پر نکالا گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے سوال کیا میاں صاحب! جانتے بھی ہو کہ نظریہ کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تاریخ میں مائنس ہو چکے ہیں، آج نواز شریف کے پاؤں جلے تو انہیں جمہوریت یاد آئی، یہی نواز شریف کابینہ اور اسمبلیوں کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔