اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد کی تقرری کے لیے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کی تقرری سے متعلق اٹارنی جنرل خالد جاوید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج ہی اٹارنی جنرل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
’آئی جی کا تبادلہ وزیراعظم کے زبانی حکم پر کیا‘؛ سپریم کورٹ نے تبادلہ روک دیا
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جان محمد ملائشیا سے رات گئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ روک دیا تھا۔