خبرنامہ پاکستان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کردیا

(ملت آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مںظوری دے دی، وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 77 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔