خبرنامہ پاکستان

حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کا سیاسی فارمولا طے کرلیا

کراچی:(ملت+اے پی پی) حکمراں مسلم لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حل کا سیاسی فارمولا طے کر لیا ہے۔ اس سیاسی فارمولے کے تحت وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے 2 مطالبات سی پیک کی قرارداد پر عملدرآمد کیلیے دوبارہ اے پی سی بلانے اور قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امکان ہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 دسمبر کے بعد بات چیت کا باضابطہ آغاز ہو سکتا ہے۔