خبرنامہ پاکستان

حکومت نے ہم پر آرڈیننس مسلط کردیا: قریشی

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب کے قانون میں ترمیم کے لئے 20رکنی پارلیمانی کمیٹی بنی لیکن حکومت نے ہم پر آرڈیننس مسلط کردیا‘ نیب چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق پارلیمان کی بیس رکنی کمیٹی تشکیل پاگئی تھی۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں نیب آرڈیننس پر ہم نے اپنا موقف پیش کیا۔ پوری پارلیمنٹ نے کہا کہ نیب چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ نیب قانون کے از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے جو آرڈیننس نافذ کیا اس کی ضرورت نہیں ۔ (ن غ/ ا ر)