خبرنامہ پاکستان

حکومت پاکستان نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا

حکومت پاکستان نے جنداللہ

حکومت پاکستان نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا

کراچی:(ملت آن لائن)وفاقی حکومت نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اسے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھ دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جند اللہ کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دے کر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
…………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…عمران خان نے لودھراں ضمنی انتخاب میں شکست کے تعین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔عمران خان کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی جہانگیر ترین کریں گے جن کے صاحبزادے علی ترین ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔ تحقیقاتی کمیٹی این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کا تعین کرے گی اور ایک ہفتے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کرے گی۔
این اے 154: ن لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست
خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے علی ترین تحریک انصاف کے امیدوار تھے، جنہیں مسلم لیگ (ن) کے سید اقبال شاہ نے 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔ عام انتخابات سے قبل ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی فیصلہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ووٹ کے تقدس کی مثالیں دیکھ رہے ہیں اور لودھراں کے عوام نے اس کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا۔