خبرنامہ پاکستان

حکومت کا پیرکوقومی اسمبلی کی کارروائی ٹی وی پرنشرکرنے کا اعلان

اسلام آباد:(آئی این پی ) حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھائیں گے، وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر بھی نشر ہوں گی تاہم اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں۔ وزیراعظم پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اورپاناما لیکس پر پالیسی بیان ایوان میں دیں گے۔