خبرنامہ پاکستان

حکومت کو قومی اسمبلی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا: شیخ رشید کا دعویٰ

حکومت کو قومی اسمبلی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا: شیخ رشید کا دعویٰ
راولپنڈی:(ملت آن لائن) شیخ رشید کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نااہل شخص کو اہل بنانا چاہتی ہے، اتحادیوں کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی حکومت کے حق میں صرف 163 ووٹ آئے، 163 ووٹوں نے پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے اس کا فیصلہ بتائے گا کہ نااہل شخص کیسے پروٹوکول لے سکتا ہے، خون کے آخری قطرے تک ڈاکوؤں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف کھڑے رہیں گے۔