خبرنامہ پاکستان

حکومت کو مجبور کر دیں گے ہمارے 4 مطالبات مانے: کائرہ

الیکشن سے پہلے

فیصل آباد: (ملت+اے پی پی) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر الزمان کائرہ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو بلاول کے 4 مطالبات ماننے پر مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو پنجاب بچاؤ ریلی کی قیادت کریں گے۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکمران چند بڑے منصوبوں کی ڈگڈگی بجا رہے ہیں اور ترقی صرف چند بڑے شہروں تک محدود ہے جبکہ ملک کا بڑا حصہ محروم ہے۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ مزدور بے روزگار، صنعتیں بند اور تاجر سراپا احتجاج ہیں جبکہ ہسپتالوں میں پڑے مریض مر رہے ہیں۔ پی پی پی رہنماء نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں سات قسم کی پولیس بنانے کے باوجود جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریکیں چلانا جانتی ہے، باقی جماعتوں سے مشاورت بھی کریں گے۔