خبرنامہ پاکستان

حکومت کی کالا دھن سفید کرنے کی کوشش

حکومت کی کالا دھن سفید کرنے کی کوشش

حکومت کی کالا دھن سفید کرنے کی کوشش

اسلام آباد:(ملت آن لائن)حکومت کی کالا دھن سفید کرنے کی کوشش، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرون ملک چھپائی گئی دولت کو وطن واپس لانے کا نیا راستہ تلاش کرلیا۔ مشیر برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ اسکیم جلد متعارف کروائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما اور پیراڈائز لیکس، بیرون ممالک اثاثے اور چھپائی گئی دولت کو قانونی دائرے میں لانے کی حکومتی کوششیں شروع ہوگئیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسکیم پر کام جاری ہے اور اسکیم جلد متعارف کروا دی جائے گئی۔ مذکورہ اسکیم کے تحت چھپائی گئی دولت ظاہر کرنے پر چھوٹ دی جائے گی یعنی بیرون ملک پارک کی گئی دولت کو کم ٹیکس ادا کر کے قانونی بنایا جاسکےگا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت کی بہتری کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ضروری ہے۔ حکومتی حلقوں میں اس اسکیم کو ٹیکس وصولی میں اضافے کا اقدام کہا جارہا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل کے بعد اس ٹیکس چھوٹ کے پیچھے کہانی کچھ اور ہے۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…نوازشریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس

لاہور:(ملت آن لائن) نوازشریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس، میاں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر شریک ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نوازشرفیس سے ملاقات کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم اور نوازشریف کے علاوہ صرف شہبازشریف موجود تھے۔ بعد میں یہ ملاقات اجلاس میں تبدیل ہوگئی جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہوگئے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور مسلم لیگ (ن) کے جلسوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں پیش آنے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہےکہ 19 جنوری کو گوجرانوالہ میں جلسہ کیا جائے گا جس سے شہبازشریف خطاب کریں گے جب کہ 20 جنوری کو ہری پور کے جلسے سے بھی نوازشریف خطاب کریں گے۔