خبرنامہ پاکستان

حکومت کےاپنےلوگ انکا ساتھ دینےکوتیارنہیں‘ سرور

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ ’’کر پشن بچا ؤ پروگرام‘‘ میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے حکومت انتشار کا شکار ہو چکی ہے ‘ ٹی اور آرز پر اپوزیشن متحدہیں اور عید کے بعد سڑکوں پر بھی اپوزیشن ایک ہی ہوگی‘ ٹی اوآرز پر (ن) لیگ ضد اور ہٹ دھر می سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار یں گی‘حکومت ٹی اوآرز کا مسئلہ کے حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چل رہی ہے جو حکمرانوں اور ملک کے کسی بھی صورت مفاد میں نہیں ۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس اب بھی موقعہ ہے کہ و ہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کر لیں ورنہ عید کے اپوزیشن کا سڑکوں پر سامنا کر نے کیلئے تیار ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد پوری قوم کو نظر آرہا ہے لیکن حکومت کے اندر جو انتشار ہے وہ بھی سب دیکھ رہے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ بھی کر پشن بچا ؤ پروگرام میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے حکمران ہر محاذپر انتشار کا شکار نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو چھوڑ دیں اور ٹی آو آرز کے مسئلہ کو حل کر لیں کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن ہر صورت کر پشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب کیلئے عید کے بعد سڑکوں پر آئیگی اور پھر ملکی حالات کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں (ن) لیگ پر ہی عا ئدہوگی ۔