ناسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے رولنگ دی ہے کہ حکومت 15 دن کے اندر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے ‘ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر 15 دن کے اندر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلایا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ جمعہ کو سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے رولنگ دی ہے کہ حکومت 15 دن کے اندر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔ حکومت نے اگر 15 دنوں کے اندر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلایا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ آرٹیکل 218 کے تحت سینیٹر سسی پلیجو کی جانب سے سینٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد پر دی۔ سینیٹر سسی پلیجو نے 27 دسمبر 2015ء کو قرار داد سینٹ کے 122 ویں سیشن میں پیش کی تھی کہ سینٹ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بحث کے لئے قرار داد منظور کرے۔ سینٹ کے گزشتہ اجلاسوں میں اراکین سینٹ کی جانب سے چیئرمین سینٹ پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ وہ اس حوالے سے رولنگ دیں۔ ۔۔۔(رانا228و خ)