خبرنامہ پاکستان

حیدرآباد: آتش بازی کے کارخانے میں زورداردھماکہ

حیدرآباد: آتش بازی کے کارخانے میں زوردار دھماکہ
حیدرآباد:(ملت آن لائن) اولڈ پاور ہاؤس کمہار پاڑئے کے قریب آتش بازی کے کارخانے میں زوردار دھماکہ ہوا، جس سے گھر زمین بوس ہو گیا۔ دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت میں دبے ہوئے چار بچوں اور دو خواتین سمیت سات افراد کو ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پا لیا ہے۔ دوسری جانب ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔