خبرنامہ پاکستان

حیدرآباد: 43 مشکوک افراد گرفتار

حیدرآباد: 43 مشکوک افراد گرفتار
حیدرآباد: (ملت آن لائن) پولیس ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف کیا گیا۔ کومبنگ آپریشن میں اے ٹی ایف، لطیف آباد، حسین آباد، بھٹائی نگر، پھلیلی تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن میں لیڈی پولیس کمانڈوز بھی شریک تھیں۔ کومبنگ آپریشن کے دوران لوگوں کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات چیک کئے گئے اور 43 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے مشکوک افراد کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا ہے۔