خبرنامہ پاکستان

حیدر آباد سے گرفتار دہشتگردوں کی عدالت پیشی، ریمانڈ منظور

حیدر آباد سے گرفتار

حیدر آباد سے گرفتار دہشتگردوں کی عدالت پیشی، ریمانڈ منظور

کراچی: (ملت آن لائن) انڈیا میں تربیت لے کر آنے اور سندھ بھر میں بم دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کا حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے پولیس نے سات روزکا تفتیشی ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی۔ دہشتگردوں سے اہم انکشافات کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ہٹڑی پولیس کی بھاری نفری نے سخت حفاظتی انتظام میں پانچوں دہشت گردوں کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔ ہٹڑی پولیس نے دہشت گردوں کے 15 روز کے تفتیشی ریمانڈ کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالت نے راء کے ایجنٹ مظفرناگ راج ، چار دہشت گردوں مرتضیٰ ابڑو ، شکیل گھانگرو ، رفاقت جروار اورعارب سومرو کو 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ راء کے ایجنٹ سمیت پانچوں دہشت گردوں سے ایس ایچ او ہٹڑی ذوالفقار لاڑک تفتیش کر رہے ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے مزید اہم انکشافات کا امکان ہے۔