خبرنامہ پاکستان

حیدر گیلانی کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا

کابل(آئی این پی )افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیاہے،مغوی کو پکتیکا میں مشترکہ آپریشن میں بازیاب کروایا گیا،افغان اور اتحادی فورسز کی کاروائی قابل تعریف ہے۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں افغان صدر نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بعد کہا کہ علی حیدر گیلانی کو صوبہ پکتیکا میں مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں افغان اتحادی افواج کے کامیاب آپریشن کو سراہتا ہوں۔اشرف غنی نے کہا کہ بازیابی کے بعد علی حیدر گیلانی کو کابل میں پاکستان سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیاہے۔(خ م)