خبرنامہ پاکستان

خانہ شماری کیلئے 10 ، مردم شماری کیلئے 30 دن رکھے جائیں:اے پی سی کی قرارداد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی کی طرف سے مردم شماری کے حوالے سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خانہ شماری کیلئے کم از کم 10دن اور مردم شماری کیلئے 30 دن رکھے جائیں اور مردم شماری میں دیگر صوبوں سے منتقل افراد کا درست شمار کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق پی پی کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پہلے کی مردم شماریوں میں سندھ کی آبادی کم دکھائی جاتی رہی ہے دیگر صوبوں سے منتقل افراد کا درست شمار کیاجائے اورآبادی کے حساب سے سندھ کو وسائل دیے جائیں۔ مردم شماری کی شروع سے آخر ی مرحلے تک سخت نگرانی کی جائے ، قومی شماریاتی ادارے کی گورننگ کونسل میں ہرصوبے کو نمایندگی دی جائے نادرا کو تاکید کی جائے کہ غیر قانونی تارکین کی غلط رجسٹریشن منسوخ کرے اور سندھ کے ہر ضلع میں مردم شماری سے متعلق شکایتی مراکز بنائے جائیں