خبرنامہ پاکستان

خاونداوربیوی دونوں کوتشدد کاحق حاصل نہیں:شیرانی

اسلام آباد: (آئی این پی) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے خاوند اور بیوی دونوں کو تشدد کا حق نہیں ، بیوی کو صرف اتنا مارا جائے کہ ہڈی نہ ٹوٹے ، خاتون مرتد ہو جائے تو وہ واجب القتل نہیں ، مرد مرتد ہو جائے تو تین دن مہلت کے بعد سزا دی جائے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز سے خواتین اور مرد اراکین پنجاب اسمبلی نے اتفاق نہیں کیا اور اسے مسترد کر دیا ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ خاوند اور بیوی دونوں کو ایک دوسرے پر تشدد کا حق نہیں ۔ چیئرمین مولانا اختر شیرانی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ خاتون مرتد ہو جائے تو سمجھایا جائے اس کا قتل واجب نہیں ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز سے پنجاب اسمبلی کے خواتین اور مرد ارکان نے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ خواتین پر ہلکا تشدد بھی نہیں ہونا چاہیے ۔ اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلام تشدد سے منع کرتا ہے چاہے وہ کسی پر بھی ہو ۔