خبرنامہ پاکستان

خبرلیک معاملہ: خبرکی تحقیقات کیلئےبنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد:( ملت+آئی این پی)حکومت کی جانب سے انگریزی اخبار میں چھپنے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے بنائے گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،کمیٹی کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خبر لیک کے حوالے سے ابتک ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے کمیٹی کو تقریباً ایک گھنٹہ تفصیلی بریفنگ دی اور متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ بھی کمیٹی کے سپرد کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے انگریزی اخبار میں قومی سلامتی کے اجلاس کے حوالے سے چھپنے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئر مین جسٹس (ر) عامر رضا کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید ،آئی ایس آئی ،ایم آئی ،ایف آئی اے کے ایک ایک نمائندے اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شرکت کی ،کمیٹی کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خبر لیک کے حوالے سے ابتک ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے کمیٹی کو تقریباً ایک گھنٹہ تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ نے متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ بھی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔(رڈ)