خبرنامہ پاکستان

ختم نبوتؐ کنونشن، دھواں دھاراعلان

ختم نبوتؐ کنونشن،دھواں دھار اعلان
سرگودھا:(ملت آن لائن) صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ختم نبوتؐ کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ اٹل ہے۔ سجادہ نشین تونسہ شریف حضرت محمد عطاء اﷲ تونسوی، سجادہ نشین سیال شریف حضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی سمیت ملک بھر سے 50 سے زائد سجادہ نشینناموس رسالتؐ کنونشن میں لاکھوں مریدوں اور عقیدت مندوں کے ہمراہ شرکت کریں گے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے اعلان کیا جائے گا۔ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کے استعفے تک ملک بھر میں احتجاجی تحریک جاری رہے گی اور ناموس رسالتؐ کے کنویشن منعقد ہوتے رہیں گے۔ 50 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے فیصل آباد کنویشن میں مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں، کونسلروں کی کثیر تعداد بھی پیر آف سیال شریف کے فیصلے کی تائید وحمایت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کو تیار ہے۔