خبرنامہ پاکستان

خدارا! زینب کے والدین کے ساتھ انصاف کریں، مشال‌ خان کے والد

ثنا خوان تقدیس مشرق کو مسترد کرنے کا وقت...وجا ہت مسعود

خدارا! زینب کے والدین کے ساتھ انصاف کریں، مشال‌ خان کے والد

مردان:(ملت آن لائن) مشال خان کے والد محمد اقبال نے اپیل کی ہے کہ خدارا زینب کے والدین کے ساتھ انصاف کریں اور قاتلوں کو سزا تک پہنچائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ مشال خان کے والد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ قصور میں زینب کے ساتھ جو ناروا اور انسانیت سوز سلوک کیا گیا اور اسے جس ظالمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، میں اپنے اور اپنے خاندان کی جانب سے اس کی شدید الفاط میں مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوں اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ مشال خان شہید کے حوالے سے یہی کہا تھا کہ مشال خان تو واپس نہیں آسکتا لیکن ہر گھر کے بچے اور بچیاں مشال ہیں ، انکی زندگی کی حفاظت کی جائے لیکن 40 سال سے جو بیانیہ چل رہا ہے۔ مشال کے والد نے کہا کہ مشال خان کے قتل کے بعد بھی بہت سے افسوسناک اور درد ناک واقعات رونما ہوئے اور حال ہی میں سات بچی زینب کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا یہ اس جاری بیانے کا ایک قصہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگرمشال خان کے ساتھ انصاف کیا گیا ہوتا تو اور اس کے قاتل جو ویڈیوز میں مکمل طور پر واضح ہے، سزا تک پہنچا دیتے تو ایسے واقعات میں ضرور کمی آتی۔ محمد اقبال نے کہا میں مشال خان کے چاہنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا اخلاقی فرض پورا کریں اور زینب کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں اور تمام ریاستی اداروں اور باب اختیار سے اپیل کرتا ہوں خدارا اس بچی کے والدین کے ساتھ انصاف کریں اور قاتلوں کو سزا تک پہنچائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں ۔ خیال رہے کہ مردان کی ولی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے مشال خان کو رواں سال 13 اپریل کو طالبِ علموں کے جم غفیر نے یونیورسٹی کمپلیکس میں اہانتِ مذہب کا الزام عائد کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ قصور واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ہیں، کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا، جس کے خلاف ملک بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔