خبرنامہ پاکستان

خدا کیلئے وزیر اعظم اپنا وعدہ پورا کر کے عافیہ کو واپس لیکر آئے ‘ ڈاکٹر فوزیہ

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) امر یکہ میں بے گناہ قیدڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ خدا کیلئے وزیر اعظم نوازشر یف اپنا وعدہ پورا کر کے عافیہ کو واپس لیکر آئے ‘حکمران عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتے اپوزیشن جماعتوں کو بھی ہمارے ساتھ ملکر آواز بلند کر نا ہوگی ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے امر یکہ میں بے گناہ قیدڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اندرون اور بیر ون ملک اپنی تحر یک کو مزید تیز کرد یا ہے اور حکومت پر بھی زور دیں گے وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے زبانی جمع خرچ کر نے کی بجائے عملی اقدامات کر یں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اگر حکومت سنجیدہ ہوجائے تو عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا دوہرا معیار ملکی سالمیت کیلئے تباہ کن ہے، عافیہ کو باعزت وطن واپس لایا جائے۔