خبرنامہ پاکستان

خشک سردی کے باعث امراض میں اضافہ

خشک سردی کے باعث امراض میں اضافہ
اسلام آباد: (ملت آن لائن) خشک سردی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے بالخصوص چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کو فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار جیسی موسمی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیماریوں کی وجہ سے ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے۔ سکول جانے والے چھوٹے بچے سردی میں صبح سویرے سکول جانے کے باعث بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ جڑ واں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں خشک سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے بچنے کے لئے خصوصاً بچوں کو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں اور اس کے لئے بچوں کو گرم کپڑے پہنائے جائیں۔
سکول جانے والے چھوٹے بچے سردی میں صبح سویرے سکول جانے کے باعث بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ جڑ واں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں خشک سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے بچنے کے لئے خصوصاً بچوں کو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں اور اس کے لئے بچوں کو گرم کپڑے پہنائے جائیں۔