خبرنامہ پاکستان

خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی وزیرخارجہ

خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی وزیرخارجہ

اسلام آباد(ملت آن لائن)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں اور پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام کےخواہاں ہیں اور پاکستانی حکومت سمیت تمام اداروں سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔
پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی کوشش کریں گے، امریکی وزیردفاع

ان کا کہنا ہے کہ عراق اورشام میں داعش کی عملداری ختم ہونے جارہی ہے ، نیٹو اراکین سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں مدد کررہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنگجوئوں کو پاکستان کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔