خبرنامہ پاکستان

خفیہ معلومات پر مبنی آپریشنز تیز کرنا ہوں گے: آرمی چیف

راولپنڈی:( اے پی پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردوں کیخلاف کامیابی سے جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں دنیا میں ابھرتے ہوئے جیو سٹریٹجک ماحول اور پاکستان کی سیکیورٹی پر اس کے اثرات کے حوالہ سے بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے ڈھانچے کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن تیز کرنا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فاٹا میں جاری آپریشن اپنے منطقی انجام طرف بڑھ رہا ہے۔ طویل مدتی استحکام کے لیے آپریشن کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ آپریشن کے بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے شوال اور گردونواح میں جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔