خبرنامہ پاکستان

خواتین ووٹرزکی تعداد بڑھانے کا مشن، الیکشن کمیشن

خواتین ووٹرزکی تعداد بڑھانے کا مشن، الیکشن کمیشن
اسلام آباد:(ملت آن لائن) خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا، خواتین کو دہلیز پر ووٹ رجسٹرڈ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ انتخابات میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئےالیکشن کمیشن سرگرم ہیں، خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کے لیے چاردسمبر سے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر4 دسمبر کو وومن این آئی سی اینڈ ووٹر رجسٹریشن مہم کا افتتاح کریں گے، الیکشن کمیشن کی مہم یو این ڈی پی کے تعاون سے شروع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں ابھی خواتین ووٹرز کی تعدادچار کروڑ چوبیس لاکھ تیس ہزار پانچ سو انتیس ہے، فہرست میں مزیدآٹھ لاکھ خواتین کا نام شامل کرنے کیلئے چاروں صوبوں کے اناسی اضلاع میں مہم شروع کی جائے گی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن کے لیے مقامی سطح پر ٹیمیں بنائی جائیں گی، جوایسی خواتین کاڈیٹا اکٹھا کریں گی، جن کےشناختی کارڈ نہیں بنے، ان کو نادرا سنٹر لے جانے کے علاوہ ان کے علاقوں میں ایم آر وی وین بھی بھیجی جائے گی۔ خواتین شناختی کارڈبنوانےکیلئے نادراکی موبائل وین استفادہ کرسکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین نادرا عثمان مبین یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کے حکام شرکت کریں گے۔