خبرنامہ پاکستان

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پالیسیوں کی تشکیل ریاست کی ذمہ داری ہے ،عمران خان

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت خواتین کو بااختیار اور قومی تعمیر میں ان کے بھرپور کردار کیلئے محفوظ سازگار ماحول کے لئے پرعزم ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد کے یہ الفاظ یاد رکھنے چاہئے کہ ’’کوئی قوم بلندیوں کو چھو نہیں سکتی جب تک ان کی خواتین ان کے شانہ بشانہ نہ ہوں‘‘۔ عمران خان نے کہا کہ خواتین کا اقوام کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے اور ہمیں ان کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے منصوبے اور پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔