خبرنامہ پاکستان

خواجہ آصف محکمہ موسميات کی کارکردگی پربرہم

اسلام آباد: (اے پی پی) وفاقی وزير پانی و بجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت فيڈرل فلڈ کميشن کے اجلاس میں مون سون موسم کے لئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ تمام داروں نے پیشگی اقدامات پر بریفنگ دی اور بتايا گيا کہ سیلاب کی صورت میں پاک فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ خواجہ آصف نے محکمہ موسمیات کو موسم کی پیش گوئی کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ وفاقی وزیر نے اداروں کو ریسکیو کاروائیوں کے لئے بھی چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبوں کو دریائوں کے قریب موجود رکاوٹیں ہٹانے اور راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں نالوں کی صفائی کرنے کا حکم ديا۔